سول ایوی ایشن نے کوئٹہ ائیرپورٹ کو ہرقسم کی پروازوں کیلئے بند کردیا ہے ائیرپورٹ کے رن وے کی توسیع کیلئے پروازوں کو بند کیا گیا ہے۔توسیع میں ڈیڑھ سال لگے گا۔
برانڈ سنیریو اردو کے مطابق کوئٹہ اور بلوچستان کیلئے فلائی دبئی، ایئر عربیہ ، سیرین ائیر اور ایئربلیو نے پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے منسوخ کردی ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے تاحال پروازوں کی منسوخی کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا۔
پروازیں منسوخ ہونے سے جہاں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا وہیں ٹریول ایجنٹس کو بھی شدید مالی بحران کا سامنا ہوگا ۔ ٹریول ایجنٹس پہلے سے کورونا وائرس کی وجہ سے نقصان کا سامنا کررہے ہیں۔
پروازیں بند ہونے کی وجہ سے ٹریول انڈسٹری سے وابستہ سینکڑوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق رن وے کی توسیع میں کم از کم 8 ماہ یا پھر ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔