خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ پہلے دن سے تحریک انصاف نسلہ ٹاورمتاثرین کے ساتھ ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت متاثرین کوپیسے دے ، آباد کے ارکان کوڈنڈے مارے گئے،شدید مذمت کرتا ہوں ، چیف جسٹس سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کبھی کسی بلڈر نے شکایات نہیں کی ، صوبے میں 6 ماہ کیلئے گورنر راج لگانا چاہیے ، نسلہ ٹاور کے متاثرین کو پیسہ دینا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے.
خرم شیر زمان نے کہا کہ پہلے دن سے تحریک انصاف نسلہ ٹاورمتاثرین کے ساتھ ہے ، سندھ حکومت متاثرین کوپیسے دے۔
دوسری جانب سینئرسیاسی رہنما فاروق ستار نے کہا کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کا فیصلہ انسانی المیہ پیدا کررہا ہے ، تجاوزات کے نام پر لوگوں کو بے گھر کیا گیا ، کسی فیصلے سے انسانی المیہ جنم لے تو یہ سوالیہ نشان ہے ، صوبےکو90فیصد ٹیکس دینے والے کو مفلوج کیاجارہا ہے۔