وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز کے ذخائر اسٹیٹ بینک میں رکھنے کے معاہدے کی منظوری دے دی، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے معاہدے کی منظوری دی ہے۔
سعودی حکومت نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ معاہدے کے متن کے مطابق سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں 1 سال کے لیے جمع رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس رقم پر سعودی عرب کی حکومت کو سالانہ 4 فیصد منافع ادا کرے گا۔
ذرائع کے مطابق سعودی حکومت سے معاہدے کا ڈرافٹ وزارتِ قانون اور اٹارنی جنرل آفس کو بھجوایا گیا ہے۔
وزارتِ قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانونی رائے کے بعد معاہدے کی کاپی وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوائی گئی تھی۔
وفاقی کابینہ نے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ سے ملنے والے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے کی منظوری دے دی۔