کراچی کے علاقے طارق روڈ پر قائم دبئی سینٹر میں واردات کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کا کپٹرا اور 50 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر لے گئے ہیں۔
متاثرہ دکاندار کا کہنا تھا کہ ہماری مارکیٹ کی 9 سے زائد دکانوں کے تالے توڑ کر واردت ہوئی ہے اور چوکیدار واردت سے لاعلم رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی ملزمان نے توڑ دیئے یا رخ موڑ کر واردت کی، واردت کرنے والے ملزمان میں مارکیٹ کا کوئی شخص شامل ہونے کا شعبہ ہے۔
دکاندار نے بتایا کہ واردت پہلی، دوسری منزل پر قائم کپڑے کی دکانوں میں کی گئی ہے، برائیڈل ڈریس والے کپڑے بھی ملزمان ساتھ لے گئے ہیں۔
دکاندار نے مزید بتایا کہ ایک دکان سے 9 لاکھ روپے کیش غائب ہوا ہے اور باقی دکانوں سے ڈیڑھ لاکھ سے 9 لاکھ کے درمیان نقدی خفیہ مقامات سے لوٹی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعے کے روز مارکیٹ دیر سے کھولتی ہے تو دکانداروں کو واردات کا ابھی پتہ چلا ہے۔