کراچی: پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی نے بلاول ہاوس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نائجل کیسی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی جس میں خطے میں استحکام کیلئے قیام امن کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی نے پاک برطانیہ تعلقات میں تسلسل کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بنے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی سے گفتگو میں کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔
بلاول نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان خطے میں قیام امن کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
ملاقات کے موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نتھیورئن ایکس موجود رہے۔