ختم نبوت کانفرنس کے لیے انتظامات مکمل

جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس کے لیے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں۔

کانفرنس میں مرکزی امیر جمعیت علماء اسلام و سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن اختتامی خطاب فرمائیں گے۔

قائدین کے لیے 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔

مہمانان خصوصی کے لیے 500 نشستیں جبکہ شرکاء کے لیے 20 ہزار کرسیاں لگائی گئیں ہیں۔

کانفرنس میں 1 ہزار سے زائد انصار السلام کے رضاکار پنڈال میں سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ضلعی نائب امیر صاحبزادہ مولانا عزیز الرحمن کا کہنا ہے کہ کانفرنس 2 بجے سے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہے گی جس میں میں ملک بھر سے مذہبی و سیاسی شخصیات و قائدین شرکت کریں گے۔

عزیز الرحمٰن نے مزید کہا کہ ختم نبوت کانفرنس میں عاشقان مصطفٰی ﷺ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں