بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔
پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے تمپ میں دہشتگردوں نے فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ کیا ، یہ چیک پوسٹ دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے حملے کا فوری جواب دیا ، جس میں دہشتگردوں کوبھاری نقصان پہنچا تاہم جھڑپ کے دوران سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشااللہ شہید ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں امن استحکام اور ترقی کا سفر متاثر ہونے نہیں دیا جائے گا۔