جنید صفدر کا ولیمہ کب اور کہاں ہوگا، خبر سامنے آگئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کے کیس کی سماعت کے دوران جنید صفدر کے ولیمے سے متعلق بات ہوئی۔

جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ کی تصدیق مریم نواز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے کی گئی ہے۔

دوران سماعت اعظم نذیر تارڑ نے احتساب عدالت کے جج سے کہا کہ آئندہ سماعت کی 17 دسمبر کے علاوہ کوئی اور تاریخ رکھ لیں تو بہتر ہے کیونکہ اس تاریخ کو مریم نواز کے بیٹے کا ولیمہ ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں بھی زیرِ گردش تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ جنید کا ولیمہ رواں برس دسمبر کی 17 تاریخ کو ہوگا۔

خیال رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں