حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد کر چکی ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کو کنگال اور معیشت کو برباد کر چکی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یکم دسمبر سے مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری قابل مذمت ہے جبکہ پہلے ہی حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوائی، کھانا، بجلی، گیس مہنگی، روزگار ختم، ٹیکس پر ٹیکس، یہ ہے نیا پاکستان ؟ ملک میں گیس ہے نہ بجلی، ہر چیز مہنگی ہو گئی لیکن قرض پھر بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قرض بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے لیکن ملک میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ تو پھر یہ پیسہ گیا کہاں ؟

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا قرض کے لیے حکومت پر دروازہ بند کرنا خطرناک ثابت ہو گا جبکہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر پاکستان کی معاشی خودمختاری گروی رکھ دی ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت تو چلی جائے گی لیکن پاکستان کو معاشی دلدل میں دھنسا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں