اپر کوہستان میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان:اپر کوہستان میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اوربچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ہزارہ ڈویژن کے ضلع اپر کوہستان میں لوٹر کے قریب گاڑی ڈرائیور سے بےقابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، حادثےمیں گاڑی میں سوار 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوہستان پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں3مرد ،2خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی گلگت سے کوہستان آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی جبکہ مقامی افراد اور پولیس نے کھائی سے لاشیں نکال کر شتیال اسپتال منتقل کردیں،جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق گلگت بلتستان سے ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں