چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج اور سیکورٹی فورسز موجود ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے نئے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات ہوئی جس میں گورنر پنجاب نے میجر جنرل سید آصف حسین کو مبارکباد دی۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستانی سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب ہی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری سیکورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، رینجرز پنجاب کے افسران اور جوان قوم کا مان ہیں۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں امن دشمنوں کے خلاف رینجرز کی مثالی کارکردگی قابل تحسین ہے۔چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ قوم کو سرحدوں کے دفاع میں رینجرز کے کردار پر بھی فخر ہے۔ ہر پاکستانی اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ متحد کھڑا ہے۔