اپنی آواز نہ پہنچاننے والا کل اپنے فیصلوں سے بھی مکر جائے گا، پرویز رشید

مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ جو اپنی آواز پہنچاننے سے معذوری ظاہر کر رہا ہے وہ کل اپنے لکھے فیصلوں سے بھی مکر جائے گا۔

نون لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے اپنے بیا ن میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے موقع پر نواز شریف کی تقریر کو روکنے کی کوششیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی تاریں کاٹ کر اور جیمر لگا کر شرکاء کو تقریر سننے سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ فسطائی اور شیطانی کوشش عمرانی حکومت کے خوف کی نشانی ہے جو جھوٹ کو سچ سے ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں