وقت آگیا ہےغلطیوں کو درست کیا جائے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو کلپ وائرل ہونے پرکہنا ہے کہ نئے آڈیو کلپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لئے ایک بڑے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف نے کہا کہ ان کے ساتھ روا رکھی جانے والی غلطی کو ٹھیک کیا جائے۔ پوری قوم نظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں   میاں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف سزا پر بات چیت کی گئی ہے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو کلپ پر اپنے ردعمل میں اسے جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیبریکیٹڈ آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ یہ آواز میری نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح  کی چیزیں خود بنا کر لائی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں