پی ڈی ایم حکومت کیخلاف متحرک؛ اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ طے کرنے کے لیے اہم اجلاس طلب

پی ڈی ایم حکومت کے خلاف ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہے۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے آئندہ کی حکمت عملی ، اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تاریخ طے کرنے اور مشاورت کے لیے اسٹرینگ کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا۔

اجلاس میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تاریخ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔23 نومبر کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بھی اسلام آباد میں ہوگا۔سربراہی اجلاس میں اسٹرینگ کمیٹی کی تجاویز پر فیصلے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت اور مہنگائی کے خلاف احتجاج شروع کر رکھا ہے۔ کراچی ، فیصل آباد ، ڈی جی خان ، پشاور میں احتجاج کے بعد سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں