کراچی: سولجر بازار کی دکان میں آتشزدگی کا واقع

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں دکان میں آگ لگ گئی جس پر قابو پالیا گیا۔

سولجر بازار 3 نمبر پر کے ایم سی مارکیٹ کی دکان میں صبح سویرے آگ لگی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ طلب کی گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دکان میں رکھا سارا سامان جل گیا۔

ذرائع کے مطابق تاحال آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں