رحیم یارخان:روئی کی فیکٹری میں آگ لگنے سےکروڑوں روپے کا نقصان

رحیم یار خان میں روئی کی فیکٹری میں کروڈ آئل لائن میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قومی شاہراہ پر واقع کاٹن فیکٹری کی کروڈ آئل لائن بلاکیج کے باعث دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔

آگ نے چند ہی لمحوں میں فیکٹری کی مختلف لائنز اور احاطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی جانب سے آگ بجھانے کیلئے کارروائیاں کی گئیں۔ آگ کے باعث نزدیکی فیکٹریوں کو خالی کروالیا گیا ہے اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں