چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کےگھبرانے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے جیالے،انہیں گھر میں گھس کر شکست دیں گے۔
وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھائی تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے جلسے سے پییلز پارٹٰی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹر، اب سلیکٹیڈ کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے اور جھوٹے دعوے کرتا ہے۔ یہ کس قسم کا انصاف ہے، کس قسم کی تبدیلی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے نوجوان دو دو ڈگریاں ہاتھوں میں لے کر پھر رہے ہیں دھکے کھا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے جلسے میں نعرہ لگایا کہ چھین رہا ہے کپتان روٹی، کپڑا اور مکان۔ مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی ، کپڑا اور مکان۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میں عمران کو پیغام بھیجنا چاہتا ہوں کہ پیپلزپارٹی کے یہ جیالے آپ کے گھر میں گھس کرآپ کو سیاسی شکست دلوائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے جیالے اس کٹھ پتلی کو معاف نہیں کر سکتے۔ تیر کمان سے نکل چکا ہے۔
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ تعالی پاکستان پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس پشاور میں ہوگا۔ رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک کے جلسے مین اسٹیج پر موجودگی پر صوبائی حکومت نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔