وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم آمدنی والوں کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،تعمیراتی شعبے کو90فیصد ٹیکس کی چھوٹ دی ، پہلے ایک لاکھ گھروں کے لیے حکومت 3لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔
وزیر اعظم عمرا ن خان نے اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا دورہ کیا، انہیں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کم آمدن والوں کی مدد کبھی کسی نے نہیں کی، ہم نے 2سال لگائے اوربینکوں کوقرض دینے پر آمادہ کیا، متوسط اور غریب طبقہ کے لوگ گھر بناسکیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ فراش ٹاؤن میں 4ہزار400 اپار ٹمنٹس تعمیر ہورہےہیں،400اپارٹمنٹس کچی آبادی والوں کےلیے مختص کیے گئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ایک لاکھ گھر زیرتعمیر ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ جتنا کرایہ ہو اتنی ہی قسط بنے۔