باکسر عامر خان کی والدہ نے کینسر کو شکست دیدی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی والدہ نے کینسر کو شکست دے دی۔

باکسر عامر خان نے گزشتہ روز اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

عامر خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری دی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں عامر خان نے کہا کہ ’آج اپنی ماں کو تندرست دیکھ کر بہت اچھا لگا۔‘

یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ وہ کینسر کو شکست دے کر اب اچھا محسوس کر رہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں باکسر عامر خان نے بتایا تھا کہ اُن کی والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں