وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ اللہ نے مجھے وزیر بنا دیا، ورنہ میری تو کوئی اوقات نہیں تھی۔
علی زیدی نے آج عامر لیاقت کی وزیر اعظم سے ملاقات کے اوپر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت سسپنس والے آدمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کون سا ایم این اے نہیں سمجھتا اسے وزیر بننا چاہیے؟
ان کا کہنا تھا کہ میری تو وزیر بننے کی اوقات نہیں، اللہ نے بنا دیا۔ ماں باپ کی دعا ہے، وزیراعظم نے بنا دیا، کل ہٹا دیں گے تو ہٹ جائیں گے۔
علی زیدی نے کہا کہ آج کی ملاقات میں عامر لیاقت نے وزیراعظم سے محبت کا اظہار کیا ہے اور عامر لیاقت نے عمران خان کو بتایا ہے کہ انہیں جہاں استعمال کرنا چاہیے نہیں کیا جا رہا۔
وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے عامر لیاقت کو جواب میں کہا ہے کہ جہاں ضرورت ہو گی آپ سے رابطہ کریں گے۔