کراچی میں خواجہ سراؤں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی قیادت کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر پی پی رہنما نثار کھوڑو اور صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی بھی موجود تھے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سرا رہنما بندیا رانا کا کہنا تھاکہ آئندہ بلاول بھٹو زردری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ذوالفقار علی بھٹو نےآمریت کےسامنے سرنہیں جھکایا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھاکہ خواجہ سراؤں کے 25 رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں، ہم ہرطبقے اورشعبےکوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔