شہزاد نواز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کلچر، آرٹس اور متعلقہ ابلاغ مقرر

وزیراعظم عمران خان نے شہزاد نواز کو معاون خصوصی برائے کلچر، آرٹس اور متعلقہ ابلاغ مقرر کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے شہزاد نواز کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد نواز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کلچر، آرٹس اور متعلقہ ابلاغ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رولزکی روشنی میں شہزاد نواز کو معاون خصوصی مقرر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں