اپوزیشن نئی ٹیکنالوجی سے بہت ڈرتی ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حزب اختلاف نئی ٹیکنالوجی سے بہت ڈرتی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری اہم مسئلہ ہے جس پر سیاست کی جا رہی ہے۔ 2017 میں سندھ حکومت نے سروے کیا تھا اور سروے کی مراد علی شاہ ہی مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور مراد علی شاہ نے 2018 میں کہا تھا دوبارہ مردم شماری ممکن نہیں ہے اور اپنی جان چھڑا کر بھاگ گئے اور معاملہ اگلی حکومت پر ڈال گئے۔

اسد عمر نے کہا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔حکومت مردم شماری کرا رہی ہے کیونکہ مردم شماری اہم مسئلہ ہے لیکن اس پر سیاست کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نئی ٹیکنالوجی سے بہت ڈرتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا مہنگائی کے خلاف قدم اٹھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں اب وزیر اعظم عمران خان نے غریب عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی ریلیف پیکج کے تحت غریب عوام کو آٹا، چینی اور دالیں سستی ملیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں