پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ طاقت کاغلط استعمال ہوا اور وہی سازشی آج بھی موجود ہیں لیکن اللہ پر بھروسہ تھا کہ ایک دن سچ سامنے آئے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ارشد ملک نے اپنی زندگی میں نواز شریف کے حق میں گواہی دی لیکن اتنی جلدی ظالم بے نقاب ہو جائے گا اس کا اندازہ میاں صاحب کو تھانہ مجھے جبکہ طاقت کاغلط استعمال ہوا اور وہی سازشی آج بھی موجود ہیں لیکن اللہ پر بھروسہ تھا کہ ایک دن سچ سامنے آئے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کی گواہی سامنے آ گئی ہے جبکہ منصف کو ہی انصاف نہ ملے تو آپ اور مجھے انصاف کی فراہمی دور کی بات ہے کیونکہ جج ارشد ملک کے معاملے کو دبایا گیا اور پرویزمشرف کی سزائے موت ختم کر دی گئی۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا انہوں نے اپنی نااہلی سےپاکستان کوتباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے