پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے حکومت کا ساتھ دینے کے لئے شرط عائد کردی ہے اور کہا کہ پٹرول اورگیس کی قیمت کم کردیں تو حکومت کا ساتھ دیں گے۔
بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت کا اس شرط پر ساتھ دے سکتے ہیں جب پٹرول اورگیس کی قیمت کم کردیں تو حکومت کا ساتھ دیں گے۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے انتخاباتی اصلاحات پر مشاورت کے لیے تحریری طورپریقین دہانی کروائی تھی اور انتخابی اصلاحات پراتفاق رائے کا کہا تھا۔عوام کو دھوکہ دینے کے لیے اسپیکرقومی اسمبلی کا دفتراستعمال نہیں ہونا چاہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات پر تحفظات کا اظہارکیا اور مشاورت کےلیے کہا تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں عدالت میں جائیں گے۔
پیپلزپارٹی چئیرمین نے کہا کہ حکومتی بلز کو چیلنج بھی کریں گے اور شکست بھی دیں گے۔ تارکین وطن کو ووٹ اور نمائندگی کا حق دینا چاہتے ہیں اور اس موقف کی حمایت بھی کی ہے لیکن حکومت زبردستی قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔
بلاول نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عوام کے ووٹ پر ڈاکہ مارا جا رہا ہے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو این آر او دے کر فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کلبھوشن نے حکومت این آراو کا فائدہ نہیں لیا تو پارلیمان کو استعمال کیا جا رہا ہے۔