بابا گورو نانک دیو جی مہاراج کے 552 ویں جن دن کی تقریبات ، بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک دیو جی مہاراج کے 552 وین جنم دن کی تقریبات کے لئے بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر اور کرتار پور راہداری کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ۔

بابا گورونا نانک دیو جی مہارا کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے پاکستان حکومت نے خصوصی اقدامات کر رکھے ہیں ،سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے .

پاکستان نے کرتار پور راہداری کو بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے کھول دیا تھا جس کے ذریعے بھارتی سکھ آسانی سے بابا گورو نانک دیو جی مہاراج تک آسانی سے پہنچ پا رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سال 2020 میں کرتارپورکا دورہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام کو تاریخی قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں