فوج ملک کو خطرات سے بچانے کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی خوشحالی کیلئے کام کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے، فوج ملک کو خطرات سے بچانے کیلئے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا ءنے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

دورے میں شرکاءکو سلامتی کی مجموعی صورتحال اور پاکستان کودرپیش چیلنجزپربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شرکا ءنے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ آرمی چیف نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی ردعمل اپنانے پر زور دیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کی توجہ آپریشنل تیاریوں اور ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے پر ہے،قومی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئےمشترکہ قومی جواب دینے کی ضرورت ہے، پاکستان دہشتگردی کخلاوف جنگ میں مضبوط بن کر ابھرا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کامزید کہنا تھا کہ اب قوم کی خوشحالی اور ترقی کلئے دل لگا کام کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں