پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نیپال میں سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نیپال میں موجود ہیں جہاں مقامی کوہ پیماؤں نے اُنہیں رسیوں سے باندھا ہوا ہے۔
علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نیپال میں سخت ذہنی دباؤ کا شکار، مقامی کوہ پیماؤں نے رسیوں سے باندھ دیا شناخت پاسپورٹ کے ذریعے ہوئی اور پاکستانی کونسے خانے سے رابطہ کیا گیا pic.twitter.com/7dShEtIdS4
— Nazir Shah (@SsyedHhussain) November 16, 2021
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ساجد سدپارہ نیپال میں سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا کہ نیپالی کوہِ پیماؤں نے پاسپورٹ کے ذریعے ساجد سدپارہ کی شناخت کی اور پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کیا گیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ٹوئٹر پر اس وقت ہیش ٹیگ ساجد سدپارہ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔
صارفین یہ ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے حکومت سے اس مسئلے کی طرف توجہ دینے کی اپیل کررہے ہیں۔
دوسری جانب علی ظفر نے بھی ساجد سدپارہ کی ویڈیو پر ردّعمل دیتے ہوئے پوچھا کہ ’یہ کیا ہے؟ کیا وہ ٹھیک ہے؟ اس بارے میں کوئی معلومات؟
‘https://twitter.com/AliZafarsays/status/1460782643159740416?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1460782643159740416%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1012807