کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں مزید نرمی کردی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جو 30 نومبر تک نافذ العمل رہے گا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق سندھ بھر میں انڈور تقریبات میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی اور آؤٹ ڈور تقریبات میں ایک ہزار افراد شرکت کرسکیں گے جب کہ انڈوراورآؤٹ دورتقریبات میں ویکسینیٹڈ افراد ہی شریک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں ہفتے کے 7 دن کاروبار کھلا رکھا جاسکےگا تاہم مارکیٹ اور بازار رات 10 بجے تک کھلےرہیں گے۔