گارڈ ن ایونیو اسلا م آباد ہائی وے پر شکر پڑیاں کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے .
حادثہ رات سوا بارہ بجے کے قریب پیش آیا .فیض آباد کی جانب سے آنے والی کرولا کا ر تیز رفتاری کے باعث قلابازیاں کھاتے ہوئے زیرو پوائنٹ کی طرف سے آنے والی بی ایم ڈبلیو اور کیری ڈبہ سے جا ٹکرائی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انڈسٹریل ایریا فدا حسین ستی پولیس نفری سمیت پہنچ گئے .
انہوں نے بتایا کہ حادٹے میں ایک خاتون اور تین مرد جاں بحق ہوگئے ہیں. جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو پمس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.