شہبازگل کا کہنا ہےکہ عمران خان وقت کا دھارا بدل کررہیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف شروع دن سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہر جگہ چھوٹے چھوٹے نواز شریف بیٹھے ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کوئی دھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتا ہے تو کسی کو ٹیکنالوجی کا خوف جبکہ کوئی قومی اتفاق رائے کے ذریعے احتساب کا مخالف ہے.
عمران خان اور تحریک انصاف شروع دن سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے ہر جگہ چھوٹے چھوٹے نواز شریف بیٹھے ہیں۔ کوئی دھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتا ہے تو کسی کو ٹیکنالوجی کا خوف۔کوئی قومی اتفاق رائے کے زرئیعے احتساب کا مخالف۔
لیکن عمران خان وقت کا دھارا بدل کر رہیں گے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 14, 2021