پنجاب میں گندم ، چینی کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ

وفاقی دارالحکومت اور پنجاب میں سرکاری گندم کا کوٹہ نہ ملنے کے باعث آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

لاہور میں بھی سرکاری گندم کا ذخیرہ ختم ہو گیا، فلور ملز ایسی ایشن نے منگل کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا کے مطابق راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کی فلور ملز نے جنوبی پنجاب سے کوٹہ اٹھانے سے انکار کر دیا ہے۔

سوموار سے نجی گندم سے تیار آٹا کی سپلائی مکمل بند کر دی جائے گی۔

عاصم رضا کا کہنا ہے کہ منگل کو پنجاب بھر کی ملز کا ہنگامی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے، محکمہ خوراک کی ناقص منصوبہ بندی سے سرکاری گندم کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے فی تھیلا 80 روپے لاگت بڑھ جائے گی۔

محکمہ خوراک کے حکام اپنی یقین دہانیوں اور وعدوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں