سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور فاروق ستار کی دبئی میں ملاقات

سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کے درمیان دبئی میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور سابق گورنر عشرت العباد کے درمیان طویل مشاورت ہوئی اور اس دوران سیاسی خلا کو دور کرنے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے جب کہ دیگر رہنماؤں سےمزید رابطے بحال اورتیز کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور عشرت العباد نے آئندہ ملاقات میں سیاسی حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں