باجوڑ میں دھماکا، 2پولیس اہلکار شہید

باجوڑ میں تحصیل خار کے علاقہ راغگان ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راغگان ڈیم کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس کے باعث سیکورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، شہداء کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں