لاہور سمیت پنجاب کی فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے سے ماحول میں اسموگ واضح ہونے لگی، جس سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں بڑھتی فضائی آلودگی ماحول اور صحت پر اثر انداز ہونے لگی۔
آج ساہیوال میں 454 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سب سے زیادہ فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق آج پنجاب میں 454 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سب سے زیادہ فضائی آلودگی ساہیوال میں ریکارڈ ہوئی۔
فضائی آلودگی رائے ونڈ میں 409، فیصل آباد میں 375، لاہور میں 336، گوجرانوالہ میں 246، بہاولپور میں 237 اور مرید کے کی فضاء میں 186 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں پرٹیکیولیٹ میٹرز بڑھنے سے اسموگ ماحول پر اثر انداز ہونے لگی۔