ملک بھر میں مہنگائی کی شرح بڑھنے کا سلسلہ برقرار ، مجموعی شرح 17.37 فیصد

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح بڑھنے کا سلسلہ برقرار ہے، مہنگائی کی مجموعی شرح 17.37 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح ایک اعشاریہ 81 فیصد مزید بڑھ گئی ہے، ہفتہ واربنیادوں پرٹماٹر، گھی، انڈے ،پیاز سمیت 30 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے میں ٹماٹر23 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق خوردنی گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 30 روپے 63 پیسے مہنگاہوا، انڈے تین روپے 26 پیسے فی درجن، کوکنگ آئل 77 روپے 37 پیسے مہنگا ہوا، آلو ایک روپے چارپیسےفی کلو، ایل پی جی کاگھریلوسلنڈرسات روپے26 پیسے فی کلومہنگا ہوا۔

حالیہ ہفتےدال مسور، چکن،مٹن،دہی اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں چھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، حالیہ ہفتے چینی 10 روپے 29 پیسے فی کلو سستی ہوئی،دال ماش ایک روپے 11 پیسے دال مونگ 68 پیسے فی کلو سستی ہوئی،ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کاتھیلا تین روپے 11 پیسے سستاہوا، حالیہ ہفتے 15 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں