کراچی: گجرنالہ آپریشن میں گھر گرنے پر رہائشی خاتون صدمے سے انتقال کرگئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے گجر نالہ بلاک ایف نارتھ ناظم آباد میں ایک رہائشی خاتون کا گھر آپریشن میں مسمار کیا گیا جس کے بعد وہ انتقال کرگئیں۔
اہلخانہ کا کہنا ہےکہ خاتون کا انتقال گھر گر جانے کے صدمے کی وجہ سے ہوا اور اسی صدمے کی وجہ سےمرحومہ کے شوہر کو بھی دل کا دورہ پڑا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے گجر نالے پر تجاوزات کےخلاف آپریشن سپریم کورٹ کےحکم پر کیا جارہا ہے اور عدالت نے اس آپریشن پر سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کو بھی ختم کردیا ہے۔