تجوری ہائٹس 4 ہفتوں میں منہدم کر کے ملبہ اٹھایا جائے

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے تجوری ہائٹس عمارت گرانے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ، عدالت نے 4 ہفتوں میں بلڈنگ گرانے اور ملبہ اٹھانے کا حکم دیا ہے ۔

تحریری فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے تحریر کیا ، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چار ہفتوں میں پوری عمارت مسمار کی جائے ملبہ اٹھایا جائے، چار ہفتے کا وقت 29 اکتوبر سے شروع ہوگا،عمارت کے انہدام اور ملبہ اٹھانے کی نگرانی کمشنر کراچی خود کریں، انہدام سے قبل تجوری ہائٹس انتظامیہ فائلیں اور سامان نکال لے،بکنگ فائلیں کمشنر کراچی کی زیرنگرانی نکالی جائیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بکنگ فائلیں کمشنر کراچی کی زیر نگرانی نکالی جائیں ، کمشنر کراچی فائلوں کی مکمل انونٹری بنائیں جس میں بکنگ کرنےوالوں کے مکمل پتے اور دیگر حساب درج کیا جائے ، کمشنر کراچی انونٹری مکمل کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں ۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بکنگ کروانے والوں کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے، تجوری ہائٹس اس فیصلے پر عمل یقینی بنائے،عمل نہ کرنے کی صورت میں تجوری ہائٹس انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں