جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی میں موروثیت نہیں چل سکتی ہے۔
کوئٹہ میں جے یو آئی پاکستان کے زیر اہتمام امن کانفرنس ہوئی، جس سے حافظ حسین احمد نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہماری پارٹی ہے اور رہے گی، ہمیں جماعت میں عہدہ نہیں دستور پر عمل درآمد چاہیے۔
حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ 2007 سے مولانا فضل الرحمان نے جو کیا ہے اس کے باوجود ہم نے اپنی جماعت نہیں چھوڑی۔