امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات ہونے چاہیے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کی آئین کی پاسداری نہیں کر رہی۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلدیاتی حکومت جمہوریت کی بنیاد ہے لوکل باڈی کے بغیر تعمیر و ترقی نہیں ہوسکتی، مگر حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کرانے سے بھاگتی ہیں۔