نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا عصر ملک کے ساتھ نکاح ہوگیا۔
ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں آج نکاح کے بندھن میں بندھ گئی۔ نکاح کی مختصر تقریب برمنگھم میں ہوئی۔
انہوں نے لکھا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے کیونکہ عصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔ برمنگھم میں دونوں فیملیز کی موجودگی میں نکاح کی چھوٹی سی تقریب ہوئی۔
ملالہ نے لکھا کہ ہمیں آپ سب کی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے اپنے ٹوئٹ میں نکاح کی تصاویر بھی شیئر کر دیں۔
Today marks a precious day in my life.
— Malala Yousafzai (@Malala) November 9, 2021
Asser and I tied the knot to be partners for life. We celebrated a small nikkah ceremony at home in Birmingham with our families. Please send us your prayers. We are excited to walk together for the journey ahead.
📸: @malinfezehai pic.twitter.com/SNRgm3ufWP
نوبل انعام حاصل کرنے والی سب سے کم عمر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں پیدا ہوئیں تاہم طالبان کا نشانہ بننے کے بعد ملالہ یوسف زئی امریکہ منتقل ہو گئی تھیں۔
ملالہ یوسف زئی کے خاوند عصر ملک کا تعلق شعبہ کرکٹ سے ہے اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق عصر ملک لمس کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔
عصرملک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔
ملالہ کے والد ضیا الدین یوسف زئی نے بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا۔
It is beyond words. Toor Pekai and I are overwhelmed with joy and gratitude.
— Ziauddin Yousafzai (@ZiauddinY) November 9, 2021
Alhamdulillah. https://t.co/9OwHyUOG6W
انہوں نے لکھا ‘جذبات کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں، ہم مسرت اور شکرگزاری کے جذبوں سے سرشار ہیں’۔
ملالہ یوسف زئی کی دوست نے بھی نکاح کی تقریب کی ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی۔