مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آ چکا ہے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم اور حکومت کے جانے کا وقت آچکا ہے اور حکومت میں اب اخلاقی جرات ہے تو فوری مستعفی ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج اجلاس میں اہم تیاری کی ہوئی تھی لیکن نیب آرڈیننس اور ای وی ایم کو روکنے کے لیے اپوزیشن متحد ہے اور اپوزیشن نے بھی مکمل تیاری کر لی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج ملک میں ہر سیکنڈ، منٹ اور گھنٹے میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔