قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اب عملی طورپرختم ہوچکی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو بےعزت کرکے پی ڈی ایم سے نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں ہماری موجودگی پرسینیٹ ودیگرالیکشن جیت رہےتھے ، عمران خان منتیں ترلےکرکےاعتمادکاووٹ لےرہےتھے ، پی پی جب تک پی ڈی ایم میں تھی حکومت کی ٹانگیں لڑکھڑارہی تھیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ بیک ڈوررابطےکرنےکادھوکااب نہیں چلےگا ، پی ٹی آئی نےاپنےامیدوارکےکاغذات جان بوجھ کرمستردکرائے ، پی ٹی آئی کومعلوم ہےالیکشن میں انکاکیاحال ہوگا ، ن لیگ پہلےاپنی پارٹی میں تویکجاہوجائے۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی بات کرتے ہیں تو ن لیگ کہتی ہے حکومت چلنےدو ، سیاست میں مداخلت کرنےوالوں سےرابطےختم کیےجائیں ، ن لیگ ہمیشہ ووٹ کوعزت دوکیخلاف چلتی رہی ، ن لیگ ووٹ کوعزت دیناچاہتی ہےتوبیک ڈوررابطےختم کریں۔
انہوں نے کہا کہ مسائل کاسادہ حل حکومت سےجان چھڑانااورشفاف الیکشن ہے ، عمران خان کے سیکھتے سیکھتے قوم کس حالت میں چلی جائےگی ، لاہورکوبتاناہوگااب جعلسازیاں نہیں چلیں گی ، پیپلزپارٹی5دسمبرکوسرخروہوگی ، انتہاپسندی کی آگ کواپنے ہی رنگ میں بدلنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہرگھرمیں غربت ہے اورخان صاحب کہتےہیں کہ گھبرانانہیں ، مہنگائی کی وجہ سےغریب کےگھربھوک ہے ، حکومتی نالائقی کی وجہ سے چینی بحران پیدا ہورہا ہے۔