خضدار میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ :خضدار میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان میں خضدار کے علاقے سارونہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اورگولا بارود برآمد کرلیا گیا جبکہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں