پاکستان اور آسٹریلیا کے کرکٹ میچ کا بہت انتظار ہے ، آسٹریلوی ہائی کمشنر

آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شا نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے کرکٹ میچ کا بہت انتظار ہے۔

جیفری شا نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور جیسے خوبصورت شہر میں آ کے بہت اچھا لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین میں کرکٹ کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کام کر رہے ہیں ، نوجوان لڑکیوں کیلئے فیفا کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شا نے کہا ہے کہ اس طرز کے کرکٹ میچر کے ذریعے خواتین میں خود اعتمادی بڑھے گی ، کرکٹ میچز کے ذریعے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں