سیاست میں کوئی آخری فیصلہ نہیں ہوتا، کوشش ہے اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر لیکر آوں، خورشید شاہ

پیپلز۔ پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی آخری فیصلہ نہیں ہوتا،  ان کی کوشش ہے کہ وہ اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر لیکر آئیں۔

میڈیاسے گفت گو کرتے ہوئے خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ سیاست میں حالات کے تحت فیصلے بدلتے ہیں، پارلیمنٹ میں اپوزیشن ایک پیج پر ہے۔

عمران خان وقتی طور پر بیان دیکر اپنی جان چھڑاتے ہیں،انہیں اکانومی سمجھ نہیں آتی تو باتیں نا کیا کریں،عمران خان کو امین اور صادق قرار دینے والے خود کتنے صادق ہیں سب کو علم ہے۔

خورشید  شاہ نے کہا کہ ملک کا اہم مسئلہ مہنگائی ہے،بجلی اور تیل کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں،ڈر ہے کہ دسمبر تک تیل 150  جبکہ ڈالر 200 تک  نہ چلا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں