میرے ہوتے ہوئے ود ہولڈنگ اور دیگر ٹیکسز عائد نہیں ہوں گے ، شوکت ترین نے بڑا اعلان کر دیا

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے ود ہولڈنگ اور دیگر ٹیکسز کا نفاذ نہیں ہوگا ، نوجوان ملک کا قیمتی ترین سرمایہ ہیں،وزیراعظم عمران خا ن کو نوجوانوں کی فکر ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ انسانی وسائل پر سرمایہ کاری سے ترقی ہوگی،ذاتی گھرکے لیے 27لاکھ روپے آسان اقساط پرفراہم کریں گے،کسانوں اورکاشت کاروں کو وسائل فراہم کریں گے،بڑے بینکوں کی تربیت ہی نہیں کہ وہ چھوٹے قرض دیں ،کامیاب جوا ن پروگرام کی بنیاد ہی چھوٹے قرض پر رکھی گئی ۔

شوکت ترین نے کہا کہ تاجروں سے کہا ہے کہ ٹیکس سب کو دینا ہے ، جبر نہیں کریں گے ، التجا کریں گے ، ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی مداخلت ختم کردی،ایف بی آر اورنادرا کا ڈیٹا ایک ہوگیا ،حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرکے ڈیٹا اکٹھا کیا ہے ۔ٹیکس لینا حکومت کا حق ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں