پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ملکی سطح پر اتنی تباہی کووڈ 19 نے نہیں کی جتنی کووڈ 18 نے کی ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں سے مہنگائی کا موازنہ کرنیوالے چلو بھر پانی میں ڈوبنے کو بھی تیار نہیں۔
حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ یہ عوام کو اذیت میں مبتلا کر کے خوش ہوتے ہیں، تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر قوم کو ایک اور بجلی کا جھٹکا مارنے کی تیاری ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کیے جانیوالے معاہدے کو عوام کے سامنے لایا جائے۔
حسن مرتضی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نا اہلوں کے ٹولے کو ہر سطح پر بے نقاب کریگی۔