بلوچستان کی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب آج شام 4بجے ہوگی، 14 رکنی صوبائی کابینہ گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی کابینہ میں 5 مشیر بھی شامل ہیں۔

ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ کابینہ کی تشکیل میں کوئی اختلافات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کا خاص ٹولہ سازشوں میں مصروف ہے، تمام ارکان عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں متحد ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما جام کمال کے استعفیٰ دینے کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں