وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک سے لفظ کالعدم ہٹانے کی منظوری دیدی،کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست سے خارج تصور ہو گا۔

واضح رہے تحریک لبیک پاکستان سے معاہدہ کے مطابق حکومت پابندی ہٹا رہی ہے، اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی سفارش کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں